4 ارب سے زائد بچوں کی آئی ٹی ٹریننگ کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے، شزہ فاطمہ

4 ارب سے زائد بچوں کی آئی ٹی ٹریننگ کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے، شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ خواجہ فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی مشکلات کے باوجود آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کےلیے 60 ارب کا بجٹ مقرر کیا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کےتحت ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود آئی ٹی ڈیمانڈ پوری کی گئی، 60 ارب کا بجٹ دیا گیا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ 4 ارب سے زائد بچوں کی آئی ٹی ٹریننگ کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے، میٹا، اور دیگر کمپنیوں کی مدد سے نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں، وزارت آئی ٹی بچوں کو کوڈنگ اسکلز دے رہی ہے، پاکستان نے پہلی بار ’میٹا‘ کے اے آئی عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ دو آئی ٹی پارکس، ایک اسلام آباد اور ایک کراچی میں بنانے جارہے ہیں، اسلام آباد آئی ٹی پارکس 10 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --