نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس نے بارش کے موسم میں ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس شمالی زون کے ترجمان محمد ثاقب نے کہا کہ مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث ایم ون سے اسلام آباد سے کوٹ مومن،ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور تھاکوٹ میں سڑک پر پھسلن کی صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پھسلن والی صورتحال سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے مسافروں کو نیشنل ہائی ویز و موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے اور سفر کے آغاز سے پہلے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔