شہریوں کے نالے میں گر کر زخمی ہونے کے پہلے بھی متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔ اراکینِ اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث نالے کی تعمیر نہیں ہوئی۔ اہل علاقہ کی جانب سے بار بار درخواستوں اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم نواز سے ملاقاتیں کرکے نالے کی کنکریٹ تعمیر کے لئے کہنے کے باوجود گزشتہ بیس سال سے اس اہم مسئلے پر توجہ نہ دی گئی۔ اہل علاقہ اس دلخراش واقعہ پر انتہائی رنجیدہ ہیں اور صورتحال پر ممبر قومی اسمبلی اور اسلام انتظامیہ سے سخت نالاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ مسائلستان بنا ہوا ہے اور کوئی شنوائی نہیں ہے۔ مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی تو ہائی وے پر احتجاج کریں گے۔ اسلام آباد ینگ ٹریڈرز آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری محمد ناصر کیانی نے اس واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور حلقہ کے رکن اسمبلی راجہ خرم نواز اور چیف کمشنر اسلام آباد سے صورتحال کا نوٹس لے کر نالے کی فی الفور تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھنہ ایسٹ کے تاجران کے لئے ٹوٹی سڑک اور کھلے نالے کے باعث کاروبار کرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اہل علاقہ نے احتجاج کا فیصلہ کیا تو شہر بھر کی تاجر تنظیموں سے شرکت کو یقینی بنانے کا کہیں گے۔