سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی پرائیڈ پرائم ایجنسی کے سربراہ کو حراست میں لینا اور کورٹ مارشل ہونا ایک غیر معمولی بات ہے، تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ سامنے آئے گی تو سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گٹھ جوڑ کے حقائق معلوم ہوں گے۔
پارکس اینڈ ہارٹیکچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور کے جیلانی پارک میں واقعہ ہیڈ آفس میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ جب سانحہ 9 مئی ہوا تو اس وقت فیض حمید ایک کور کو ہیڈ کور ہے تھے، حیران کن طور پر منظم انداز میں 29 مقامات پر حملے گئے گئے اور تمام حملوں کے اثرات ایک جیسے تھے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ فیض حمید سمیت کئی لوگ حراست میں ہیں، جامع تحقیقات ہوں گی تو بانی پی ٹی آئی، فیض حمید اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ سامنے آئے گا، عوام سب جانتے ہیں لیکن یہ ایک دوسرے سے اعلان لاتعلقی کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی پرائیڈ پرائم ایجنسی کے سربراہ کو حراست میں لینا اور کورٹ مارشل ہونا ایک غیر معمولی بات ہے، تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ سامنے آئے گی تو سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گٹھ جوڑ کے حقائق معلوم ہوں گے، 9 مئی بغاوت تھی اور باغیوں کو ہر صورت سزا ملے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ایچ اے کے ڈیلی ویجز مزدوروں سے وعدہ کیا کہ ان کے وکیل بن کر ان کا مقدمہ لڑیں گے اور رزق حلال کمانے والے مزدوروں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر دلوائیں گے۔