پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان پہلا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ میچ کے چوتھے اور آخری دن بنگلہ دیش اے نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر153 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے سبب کھیل روک دیا گیا تھا جس کے بعد کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس سے قبل پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز 367 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔اس طرح اسے مہمان ٹیم پر 245 رنز کی برتری حاصل ہوگئ تھی۔
یاد رہے کہ میچ کے تیسرے دن بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا۔اسلام آباد کلب میں میچ کے چوتھے اور آخری دن بنگلہ دیش اے نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اسے 57 اوورز بیٹنگ کے لیے ملے تھے تاہم صرف 39.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔
بنگلہ دیش اے کی طرف سے نعیم حسن نے 55 رنز اسکور کیے۔ذاکر حسن نے 33 رنز بنائے۔میرحمزہ اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ اسلام آباد کلب میں 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔مختصر اسکور۔بنگلہ دیش اے پہلی اننگز 122 ( محمود الحسن جوئے 65 ۔ نسیم شاہ 24 / 3 وکٹ ۔ میرحمزہ 33 / 3 وکٹ ۔ رمیز جونیئر41 / 2 وکٹ )
بنگلہ دیش اے دوسری اننگز 153 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( نعیم حسن 55 ۔ذاکر حسن 33 میرحمزہ13/ 2 وکٹ۔ محمد علی 34/ 2 وکٹ ) ۔
پاکستان شاہینز پہلی اننگز 367 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئرڈ ( عمر امین 177 سعود شکیل 76۔ حسن مراد 49 / 2 وکٹ )
نتیجہ ۔ میچ ڈرا ہوگیا۔