جشن آزادی باسکٹ بال چیمپئن  شپ کے مینز اینڈ وویمنز    ٹائٹل پنجاب نے جیت لئے

جشن آزادی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے مینز اینڈ وویمنز ٹائٹل پنجاب نے جیت لئے

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی جشن آزادی بین الصوباٸی باسکٹ بال چیمپٸین شپ کا مینز اور وویمنز ٹاٸٹل پنجاب نے جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملک کے 77ویں یوم آزادی کو شاندار انداز سے منانے کیلٸے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ پانچ روزہ چیمپٸین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ ندیم ارشاد کیانی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاٸریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ تھے جبکہ صدر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن بریگیڈٸر ر محمد افتخار منصور، سیکرٹری جنرل خالد بشیر، سینٸر ناٸب صدر امتیاز رفیع بٹ، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ، سیکرٹری جنرل اوج ظہور، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

ایونٹ کے مینز فاٸنل میں پنجاب نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد خیبر پختونخوا کو 68کے مقابلے میں 69پواٸنٹس سے شکست دیکر مینز ٹاٸٹل جتنے کا اعزاز حاصل کیا۔پنجاب کی طرف عبداللہ 22،محمد تیمور نے 15پواٸنٹس جبکہ کے پی کے عمر خان 15پواٸنٹس سکور کرکے نمایاں رہے۔اسلام آباد اے اور اسلام آباد بی کی ٹیموں کے مابین کھیلے گٸے تیسری پوزیشن کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد اے نے 62-67 پواٸنٹس سے جیتا۔ وویمنز ایونٹ کے فاٸنل میں پنجاب نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت اسلام آباد اے کو 17کے مقابلے میں 64پواٸنٹس سے شکست دیتے ہوے وویمنر ٹاٸٹل اپنے نام کیا۔پنجاب کی طرف سے ایمن علی اور ثنا نے 16اور 12 پواٸنٹس سکور کٸے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں سندھ نے اسلام آباد بی کو 29-50پواٸنٹس سے شکست دی

-- مزید آگے پہنچایے --