آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے، آرمی چیف

آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے، آرمی چیف

78ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرتقریب کے مہمان خصوصی شریک ہوئے۔  پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کا مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتاہوں، ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے، قیام پاکستان کا مقصد صرف جغرافیائی خطے کا حصول نہ تھا،  ملک کے حصول میں ہمارے اسلاف نے بے شمار قربانیاں پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمت و حوصلہ دیا اس خطے کی حفاظت کرسکیں، آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے، کسی مشکل نے ہمارے عزم اور ارادے کو کمزور نہیں کیا، ہم ہر مشکل کے بعد اور مضبوط بن کر ابھرے۔

جنرل عاصم منیر کا کہناتھاکہ نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کی راہ ہمور کرتے ہیں،  افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، کسی قیمت پر اپنی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --