قوم کو 78 واں یوم آزادی مبارک

قوم کو 78 واں یوم آزادی مبارک

ملک بھر میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے۔ملک میں ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی جاری ہے۔

یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ مینارپاکستان پرفائرورکس دیکھنے ہزاروں شہری جمع ہوگئے۔ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی موجود ہیں۔کراچی میں پورٹ گرینڈ اورگورنرہاؤس میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --