پاکستان کے کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک پر حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

پاکستان کے کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک پر حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

براڈ پیک پر پرتگالی کوہ کے ہمراہ گائیڈ کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران پاکستان کے کوہ پیما مراد سدپارہ پانچ ہزار میٹر کی بلندی سے پائوں پھسلنے کے بعد زخمی  ہونے کے بعد انتقال کر گئے ہیں، مراد سدپارہ پرتگالی کوہ پیما کے ہمراہ براڈ پیک سے نیچے کی جانب اتر رہے تھے کہ اسی دوران خراب موسمی صورتحال کے باعث اونچائی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے، تاہم اب انتقال کرگئے ہیں۔

پاک آرمی نے کوہ پیما مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا تھا، اسکردو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما 11 اگست کو براڈ پیک پر حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ریسکیو آپریشن سے متعلق بتایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نائلہ کیانی کی جانب سے فوجی ریسکیو آپریشن کے حوالے سے مدد طلب کی گئی تھی، وہ بتاتی ہیں کہ مراد سدپارہ پرتگالی خاتون کوہ پیما کے گائیڈر کے طور پر موجود تھا، تاہم براڈ پیک پر 5 ہزار میٹر کی بلندی سے پاؤں پھسلنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے تھے۔

نائلہ کیانی نے بتایا کہ پرتگالی کوہ پیما نے نیپالی شیرپا اور مراد سدپارہ کی خدمات حاصل کی تھیں، جبکہ ٹیم براڈ پیک سے واپس نیچے کی جانب آ رہی تھی، کہ کیمپ 1 کے قریب خراب موسمی صورتحال کے باعث مراد سدپارہ کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔11 اگست کو حادثے کے فورا بعد نائلہ کیانی نے فیس بُک پوسٹ کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --