یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں اور تقریبات جاری

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں اور تقریبات جاری

ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں اور تقریبات جاری ہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد خصوصاً بچے اور نوجوان مادر وطن کی یوم آزادی کے موقع پر جھنڈے، بیجز اور لباس اور ٹوپیاں سمیت سبز رنگ کی دیگر اشیاء خرید رہے ہیں۔

لاہور میں یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آزادی میراتھن کا انعقاد کیا۔اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایف نائن پارک میں مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں میوزیکل کنسرٹ، آتش بازی اور اسلام آباد کا پہلا ڈرون شو شامل ہے۔درخت لگانے کا علاقہ بھی مختص کیا جائے گا، جس سے خاندانوں، نوجوانوں اور بچوں کو تہواروں میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --