طلبا کے الٹی میٹم کے بعد بنگلا دیش کے چیف جسٹس عبیدالحسن مستعفی

طلبا کے الٹی میٹم کے بعد بنگلا دیش کے چیف جسٹس عبیدالحسن مستعفی

طلبا کے الٹی میٹم کے بعد بنگلا دیش کے چیف جسٹس عبیدالحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں سیکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کر لیا تھا اور مظاہرین نے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کااعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس بنگلا دیش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

عبوی حکومت کے مشیر قانون اور پارلیمانی افیئر  پروفیسر آصف نذرل نے چیف جسٹس کی جانب استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس عبیدالحسن نے دونوں ڈویژن کے ججز کے ساتھ فل کورٹ میٹنگ طلب کی تھی، احتجاجی طلبا نے فل کورٹ میٹنگ بلانے کو بغاوت کہا اور ہائیکورٹ کے محاصرہ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبا احتجاج کے پیش نظر چیف جسٹس نے اجلاس ملتوی کر دیا اور مستعفی ہو نے کا فیصلہ کر لیا۔دوسری جانب بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش بینک کے گورنر عبدالرؤف نے گزشتہ روز  اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، رپورٹ کے مطابق عبدالرؤف نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --