حالیہ سیلاب سے تباہ حال بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پسنی کے قریب سمندر تھا جبکہ اس کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ زلزلے کے پہلے جھٹکے کے 10 منٹ بعد دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی۔جبکہ اس کا مرکز بھی پسنی کے قریب سمندر تھا اور اس کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔