بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان۔

 بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میچ ریفریز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ممبر رنجن مدوگالے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دونوں ٹیسٹ میچوں میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کے لیے تین امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ہوں گے اور دو امپائرز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز سے ہوں گے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور جنوبی افریقہ کے ایڈرین ہولڈ سٹوک آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ انگلینڈ کے مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ پاکستان کے راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔کراچی ٹیسٹ میں مائیکل گف اور ایڈرین ہولڈ سٹوک آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائراور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --