پیرس اولمپکس 2024ء کے جیولن ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی جیولن تھرور نیرج کی ماں سروج دیوی نے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی کارکردگی سے خوش ہوں اور اپنے بیٹے کا پسندیدہ کھانا پکانے کے لیے بے تاب ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ "ہم بہت خوش ہیں۔ ہمارے لیے چاندی بھی سونے کے برابر ہے۔ جس کو سونا ملا وہ بھی ہمارے بیٹے جیسا ہے۔ وہ زخمی تھا۔” .
دوسری جانبپیرس اولمپکس کے پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لے کر جاؤں گی، بیٹے کی کامیابی کیلئے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔