پیرس اولمپکس 2024ء، امریکا کے نوح لائلز اور سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ تیز ترین ایتھلیٹ قرار

پیرس اولمپکس 2024ء، امریکا کے نوح لائلز اور سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ تیز ترین ایتھلیٹ قرار

جاری پیرس اولمپکس 2024ء میں عالمی چیمپئن امریکا کے نوح لائلز اور سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ تیز ترین اتھلیٹ کا اعزاز جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کی سو میٹر دوڑ کے فائنل میں عالمی چیمپئن نوح لائلز نے فاصلہ 9.79 سکینڈ میں طے کرکے طلائی تمغہ جیتا، نوح ایتھنز اولمپکس 2004ء کے بعد سو میٹر دوڑ جیتنے والے پہلے امریکی ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں، جمیکا کے کشانے تھامسن نے صرف ایک سکینڈ کے پانچ ہزارویں حصے کے فرق سے چاندی جبکہ امریکا کے ہی فریڈ کیرلی نے 9.81 سکینڈ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا، دفاعی چیمپئن اٹلی کے مارسیل جیکبز پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

قبل ازیں کیریبین جزائر کے ملک سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ پیرس اولمپکس میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔جولین ایلفرڈ نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ دس اعشاریہ سات دو سیکنڈز میں طےکیا۔ امریکا کی شاکیری نے سلور اور میلیسا جیفرسن نے برانز میڈل جیتا۔

-- مزید آگے پہنچایے --