لیڈی کانسٹیبل کو وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا

لیڈی کانسٹیبل کو وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا

محکمہ پولیس کی جانب سے ایک اور لیڈی کانسٹیبل کو وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل مریم بھٹی نے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر قوائد کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر اسے پہلے معطل کر کے اظہار وجودہ کا نوٹس جاری کیا گیا، جس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکی جس پر اسے نوکری سے فارغ کرنے کا حکم دیا گیا۔

 اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں کچھ روز میں ہی دو لیڈی پولیس اہلکار ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں، یاد رہے کہ دو روز قبل پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر ڈولفن پولیس کی خاتون کانسٹیبل مقدس کو بھی محکمہ نے نوکری سے برطرف کر دیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --