خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ تہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جبکہ ایک 5 سالہ بچی تا حال لاپتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی میں لاپتا پانچ سالہ بچی کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد تھانہ وارث خان کےعلاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔