فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فِچ‘ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے معاہدے کے بعد پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی ایشوور ڈیفالٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے ’سی سی سی‘ سے سی سی پلس’ کردی ہے۔ مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) کو اپ گریڈ کرکے ٹرپل سی سے ٹرپل سی پلس کردیا جو ملکی معیشت کے بہتر منظرنامے کی عکاسی کرتی ہے۔

 

سی سی سی ریٹنگ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ غیرملکی قرضوں کی وجہ سے ملک کو ڈیفالٹ کے شدید خطرات لاحق ہیں۔یاد رہے کہ 14 دسمبر 2023 کو عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی بیرونی کرنسی کی طویل مدتی ڈیفالٹ ریٹنگ کو ’ٹرپل سی‘ پر برقرار رکھا تھا۔اس سے قبل فچ نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے فروری 2023 میں نیچے لاکر ٹرپل سی مائنس کردی تھی، جس کے بعد جولائی 2023 میں دوبارہ بڑھا کر ٹرپل سی کردی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --