کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف خفیہ کال پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پرحملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی جس میں نور ولی محسود، غٹ حاجی کو پاکستان میں اسکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کررہا تھا۔