دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں دھرنوں اور احتجاج کے پیشِ نظر ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے 8 مقامات پر ڈائیورژن بنائے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ روات ٹی چوک بند ہونے پر صدر راولپنڈی کا روٹ استعمال کیا جائے اور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹر وے استعمال کی جائے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سری نگرہائی وے بند ہونے پر پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کریں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد بند ہونے پر کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ اور کیپٹین طفیل شہید روڈ استعمال کریں،
اسی طرح زیرو پوائنٹ بند ہونے پر فیصل ایوینو اور جناح ایونیو استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری ایمبیسی روڈ بند ہونے پر شہید ملت روڈ، چائنا چوک انڈر پاس اور سیوینتھ ایونیو کا استعمال کریں۔