بنگلہ دیش اے کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کھیل کے اختتام پر پاکستان شاہینز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے تھے اس طرح وہ ابھی بنگلہ دیش اے کے اسکور سے219 رنز پیچھے ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش اے کو بیٹنگ دی۔پاکستان شاہینز چار تبدیلیوں کے ساتھ یہ میچ کھیل رہی ہے۔ عرفان خان۔ فیصل اکرم۔ طیب طاہر اور کاشف علی کو محمد حریرہ ۔ مہران ممتاز مبصرخان اور شاہنواز دھانی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش اے کی پہلی اننگز میں کپتان محمود الحسن جوئے نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز اسکور کیے۔
آئچ ملا نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے شامل تھے۔
محمود الحسن نے پرویز حسین کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز بنائے۔ محمود اور آئچ ملا کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنے۔
خرم شہزاد نے 69 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔کامران غلام نے 6 کاشف علی نے 21 اور فیصل اکرم نے 87 رنز کے عوض دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان شاہینز کی پہلی اننگز میں صاحبزادہ فرحان 4 اور حسیب اللہ 18 بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کھیل ختم ہونے پر عمیر بن یوسف 7 اور محمد علی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ گرنے والی دونوں وکٹیں رپون مونڈل نے حاصل کیں۔
مختصر اسکور۔
بنگلہ دیش اے پہلی اننگز۔ 258 رنز۔ ( محمود الحسن جوئے69 ۔ آئچ ملا 55۔ خرم شہزاد 69 / 3 وکٹ۔)
پاکستان شاہینز پہلی اننگز39 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ( حسیب اللہ 18 ۔ رپون مونڈل22 / 2 وکٹ۔ )