اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا، جب کہ جیل ٹرائل کے دوران فرد جرم کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔
11 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی تھی۔