پنجاب حکومت نے سانحہ نو مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا، پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ فہرست میں موجود ملزموں کو نوٹس جاری کرکے ضمانت مسترد کی جائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد سمیت 57 ملزموں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی، انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزموں کی ضمانت منظور کی تھی، انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔