بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف درخوا ستو ں پر سماعت کل ہوگی

بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف درخوا ستو ں پر سماعت کل ہوگی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواستیں 22 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارِ الحق پنوں پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے ٹی سی لاہور نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا ،جیل میں قید ہوں پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے ، جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے 12 مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --