یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کر دی۔وفاقی بجٹ میں کمرشل مقاصد کے لیے چینی کی سپلائی پر فی کلو 15 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی فروخت بند کردی جس کے نتیجے میں شہری وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت سستی چینی سے محروم اور اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہےکہ کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے،تاہم فی کلو 15روپے نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند ہے۔ترجمان کے مطابق ایف ای ڈی کی وضاحت کے لیےایف بی آر سے ایڈوائس مانگی گئی ہے اور جیسے ہی ایف بی آر کلیئرکرتا ہے چینی کی ترسیل فوری شروع ہوجائے گی۔