آذربائیجان کے صدر الہام علیوف پاکستان کے روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف پاکستان کے روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں فریق دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --