نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تعلقات میں مثبت پیش رفت برقرار رکھنے کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اعلیٰ سطح کے حالیہ دوروں کے نتائج اور آئندہ روابط کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی روابط برقرار رکھیں، ابھرتے ہوئے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور طے شدہ فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں۔
اجلاس میں طے شدہ اقدامات کو آگے بڑھانے، تجارت، سرمایہ کاری اوردیگر اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

