عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد

عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد

عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پہلے سے فیصلہ سنایا۔اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جیل کی جانب جانیوالے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا۔جج کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں 3 فروری 2024 کو 7، 7 برس قید کی سزا ہوئی تھی جسے انہوں نے چیلنج کیا تھا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نےسزا معطلی کے لیے متفرق درخواستیں دائرکی تھیں۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 25 جون کو محفوظ کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --