محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم اس دوران ملک کے بالائی علاقے شدید موسمی صورت حال کا سامنا کرسکتے ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کے دوران زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور سیلابی کیفیت رہے گی۔
