افریقی ملک کینیا میں اتوار کو ایک مسافر بس پُل پر سے 40 میٹر نیچے دریا میں جا گری، حادثے میں 34 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق وسطی کینیا میں پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین، 18 مرد اور دو بچیاں شامل ہیں۔ ریسکیو کیے گئے 11 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے پر حادثے کا شکار ہوئی اور دریائے نیتھی میں جاگری۔