پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1199 پوائنٹس اضافے کے بعد 80 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 47 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1199 پوائنٹس یا 1.52 فیصد بڑھ کر 80 ہزار ایک پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 2094 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 801 پر پہنچ گیا تھا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری ہے اس کی وجہ نئے بجٹ سے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی امیدیں ہیں۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران اچھی خبریں دیکھنے کو ملی، جس میں فِچ کی جانب سے افراط زر کے نقطہ نظر اور صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں مجوزہ کمی شامل ہے۔