اسرائیلی دہشتگردی جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

اسرائیلی دہشتگردی جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

غزہ کے مکینوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات اور دیر البلاح میں مہلک ہتھیاروں، ٹینکوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کر کے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔

24 گھنٹوں کے دوران مزید24 شہادتیں ہوئیں، شہدا کی مجموعی تعداد37 ہزار431 ہو گئی ہے جبکہ85 ہزار 653 افراد زخمی ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ رفاہ میں10 لاکھ پناہ گزینوں میں سے صرف65 ہزار فلسطینی باقی بچے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --