ثمر خان مائونٹ ایلبرس سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

ثمر خان مائونٹ ایلبرس سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایلبرس کو کامیابی سے سر کیا اور اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے چوٹی سے نیچے آئیں۔خیبر پختونخواہ کے علاقے دیر سے تعلق رکھنے والے ثمر خان روس میں 5,642 میٹر کی بلند چوٹی پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما ہیں۔

فرنٹیئر کور نارتھ، خیبرپختونخوا کے تعاون سے ثمر خان نے یہ شاندار کارنامہ سرانجام دیا اور چوٹی پر پاکستانی پرچم فخر سے لہرایا۔ثمر خان افریقہ میں کلیمنجارو سے گزرنے والی پہلی خاتون سائیکلسٹ ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں، جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا غیر قطبی گلیشیئر ہے، ثمر خان  نے 2021 میں Redbull Homerun سنو بورڈنگ ریس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --