سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہوگا

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہوگا

ایام تشریق کا اختتام ہوگیا جس کے بعد حجاج کرام کی واپسی 20 جون سے ہونا شروع ہو جائے گی۔مناسک حج کی ادائیگی کے آخری دن بیشتر حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کے بعد منیٰ سے رخصت ہو کر مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ہیں۔

مقامی حجاج نے جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر شہروں کی طرف روانگی شروع کردی۔منیٰ سے مکہ مکرمہ اپنی رہائش گاہ واپسی کے بعد حجاج اب مدینہ منورہ جائیں گے، مسجد نبوی میں نمازیں ادا کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔

حجاج مسجد قباء، مسجد قبلتیں، سباء مساجد اور مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے، تقریباً 20 فیصد حجاج منیٰ میں قیام کریں گے اور رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔

سعودی عرب سے سرکاری اسکیم کے تحت چھیاسی ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کو وطن واپس لانے کے لیے بعد از حج فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہوگا۔حجاج کو ایئرپورٹ پر پانچ لیٹر زمزم کا پانی فراہم کیا جائے گا۔فلائٹ آپریشن اگلے ماہ کی 20 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --