پی ٹی آئی اور حکومت کی قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پرملاقات بے نتیجہ

پی ٹی آئی اور حکومت کی قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پرملاقات بے نتیجہ

پی ٹی آئی اور اسحاق ڈار کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کے حوالے سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔پی ٹی آئی کے وفد نے سینیٹ میں قائد ایوان اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں شبلی فراز اور پارلیمانی لیڈر بیرسٹرعلی ظفر نے شرکت کی، اس دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈربھی ملاقات میں شریک ہوئے۔پی ٹی آئی وفد اور اور قائد ایوان اسحاق ڈار کی قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر بات چیت بے نتیجہ رہی جب کہ تحریک انصاف اور حکومتی ٹیم نے آج دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر سینیٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق قائمہ کمیٹیاں تقسیم کریں، امید ہے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --