اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔