مالی سال اختتام کے قریب ہے اور شہری اپنا ٹیکس جمع کرانے کی تیاریوں میں ہیں، اس صورتحال میں کے الیکٹرک نے صارفین کے لئے کے ای لائیو ایپ کے زریعے ٹیکس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا آسان بنا دیا ہے۔ صارفین اپپ پر چار آسان کلک کے ذریعے ٹیکس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی نئی سروس متعارف کرائی ہے۔ اس سروس سے الیکٹرک کے صنعتی اور تجارتی صارفین سیلز ٹیکس، گھروں کے بلوں پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس، اور نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس سرٹیفکیٹ باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ اقدام کے الیکٹرک کی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔ اس عمل سے کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ٹیلنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین اور کمپنی کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کے الیکٹرک ترجمان نے خصوصیات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ ” کے ای لائیو ایپ پر خدمات کے پورٹ فولیو کو بڑھا کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ صارفین کو ان کی انگلیوں پر ڈیجیٹل حل پیش کردیا ہے جس سے انہیں کے الیکٹرک کے مراکز پر آنے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ صارفین آن لائین نئے کنکشنز اور نام کی تبدیلی کے لیے کسی بھی جگہ سے کسی بھی وقت درخواست دے سکتے ہیں۔
فی الحال، رہائشی صارفین جو نان فائلر ہیں اور ان کا بل 25 ہزار روپے سے زائد ہے تو ان سے ان کی بجلی کی کھپت پر 7.5 فیصد ٹیکس بلوں سے وصول کیا جاتا ہے۔ صنعتی اور تجارتی صارفین کے بجلی کے بلوں پر بھی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ صارفین کے بلوں پر عائد تمام ٹیکس انکم ٹیکس آرڈیننس اور حکومت پاکستان کے قوانین کے مطابق ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ٹیکس وصول کرنے اور حکومت کو منتقل کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں ۔
وہ صارفین جو ٹیکس دہندگان فہرست میں شامل ہیں اور جن کے کے۔ الیکٹرک اکاؤنٹ کا نام اور پتہ ان کے شناختی کارڈ ( سی این آئی سی ) نمبر کے ساتھ فراہم کی گئیں تفصیلات سے اپ ڈیٹ ہیں۔ وہ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر ایک آسان عمل کے ذریعے ایڈوانس انکم ٹیکس سے استثنیٰ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ آپشن ان صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے جو کرائے کی رہائشوں میں رہتے ہیں، بشرطیکہ شناختی کارڈ پر موجود ان کا موجودہ یا مستقل رہائشی پتہ کے الیکٹرک بل کی تفصیلات سے مماثلت رکھتا ہو۔ ترجمان کے الیکٹرک نے صارفین کو مخصوص سوالات کے ساتھ مزید رہنمائی کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ اور 24 گھنٹے دستیاب سوشل میڈیا چینلز سے رہنمائی حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈیجیٹل سلوشنز کو ترجیح دیتے ہوئے، کے الیکٹرک اپنے صارفین کی مشکلات میں کمی کرنے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔