سابق وفاقی وزیر اسد عمر ناسازی طبعیت پر ہسپتال منتقل

سابق وفاقی وزیر اسد عمر ناسازی طبعیت پر ہسپتال منتقل

سابق وفاقی وزیر  اسد عمر کو طبیعت ناساز  ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس  1122 سے رابطہ کیا۔

حکام کے مطابق سندھ ریسکیو ایمبولینس نے اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچایا، اسد عمر کو کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ریکسیو  1122 کی سروس نعمت سے کم  نہیں ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --