ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو کل ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو کل ہوگا

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کل مدمقابل ہوں گے۔ گرین شرٹس کو توقع کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر سے توقع ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی اُمیدوں کا مرکز روہت شرما، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، جسپریت بھُمراہ اور ہاردک پانڈیا ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 8 بھارت کے نام رہے جبکہ تین میں پاکستان نے فتح حاصل کی، ایک میچ ٹائی رہا ۔ 8 مقابلے جیت کر بھارت کا پلا بھاری رہا، تین میچز پاکستان کے نام رہے، ایک میچ برابر ہوا۔ گرین شرٹس بھارت کو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دس وکٹ سے بھی دُھول چٹا چکے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --