پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تاریخ میں سب سے بڑا جھوٹا پیدا ہوا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نے پے در پے جھوٹ بولے، وہ امن اور یکجہتی کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرتیں پھیلانے کا سلسلہ پہلی دفعہ شروع نہیں ہوا، عمران خان بھی اسی طرح کے فساد پیدا کر رہے ہیں، اب ملک میں لاڈلے پن کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پوری زندگی جھوٹ پر مبنی ہے، فتنہ خان لوگوں کو لڑوا رہا ہے، پی ٹی آئی کے لیے الگ قانون اور مسلم لیگ ق کے لیے الگ قانون ہے، پی ٹی آئی کے 20 اراکین کو ڈی سٹ بھی تو اسی قانون کے تحت کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عارف علوی کو صدر مملکت کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے، قاسم سوری کو ان کی رولنگ پر سمن نہیں کیا گیا، دوست مزاری کو اس کی رولنگ پر سمن کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اور شخص تھا نا جو لندن میں بیٹھ کر ایسا کرتا تھا، آج اس کی تقریر پر پابندی ہے سب اس کا ختم ہوگیا، عمران خان بھی اسی طرف جا رہا ہے۔