زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار

زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار

محکمہ داخلہ پنجاب نے انسداد گداگری قانون میں ترمیم منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے جب کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مزید سزا بھگتنا ہو گی، بچوں کے اعضا ضائع کرنے اور بھیک منگوانے والے رعایت کے مستحق نہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --