اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں اسلحے کی نمائش پر 90 روزہ پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ بھی ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے۔

تاہم نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گارڈز گشت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --