سیاسی مقاصد کیلئے ججوں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سپریم کورٹ بار

سیاسی مقاصد کیلئے ججوں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو سیاسی مقاصد کیلئے ججوں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وکلا برادری چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے ساتھ کھڑی ہے۔صدرسپریم کورٹ بار شہزاد شوکت، سیکرٹری سید علی عمران اور ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے ترجمان کی چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کو سیاسی جماعتوں کے کیس سے الگ ہونے کا مطالبہ بے بنیاد مفروضوں پر مبنی ہے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق بہترین فیصلے دیے، اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ قانونی طریقہ اختیار کرے۔

-- مزید آگے پہنچایے --