وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈ پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق چیف منسٹر ہمت کارڈپروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں خصوصی افراد کو 3 سال کے لیے ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل افراد کا ماہانہ وظیفہ 6 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 7 ہزار روپے کر دیا۔رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ کے تحت تقریباً 30 ہزار اسپیشل افراد کو 3 سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔چیف منسٹر ہمت کارڈپروجیکٹ کے تحت دوسرے مرحلے میں 14 قسم کے معاون آلات بھی دیے جائیں گے۔