وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد تین بڑوں کی اہم بیٹھک، ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف، آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت شریک ہو ئے جس میں موجودہ اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ملاقات کے دوران آئندہ کے سیاسی معاملات زیر غور آنے کے علاوہ آئندہ عام انتخابات اور معاشی حالات کی بہتری کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔