پاکستان اور چین کا صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور چین کا صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات وزیر اقتصادیات اسلم چوہدری نے شرکاء کو موجودہ حکومت کی جانب سے چین سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے دی جانے والی مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھر میں اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں چینی کاروباری ادارے پاکستان کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ کیے گئے ترجیحی معاہدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صنعت اور مصنوعات کو مختلف ممالک میں منتقل کر سکتے ہیں۔اسلم چوہدری نے کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری پر توجہ دے رہی ہے اور مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --