امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی جس میں امریکا اور پاکستان کی باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی تعاون، پاکستان کی اسٹرکچرل اقتصادی اصلاحات اور سلامتی، علاقائی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
امریکی سفیر نے پاکستان کی جاری اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا اور کاروبار سے کاروبار روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے امریکی حمایت پر زور دیا۔سفیر ڈونلڈ بلوم نے توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے ممکنہ شعبوں کو بھی اجاگر کیا۔