امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی گئی، نیویارک کی ایک عدالت نے انہیں 2016 کے انتخابات سے قبل ایک پورن سٹار کو خاموش کرنے کے لیے دی گئی ادائیگی کو چھپانے کے لیے جعلی دستاویزات کا مجرم قرار دیا۔عدالت نےکاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
امریکی عدالت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد تمام 34 الزامات درست ثابت ہوئے، 11 جولائی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کا اعلان کیا جائے گا۔امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلے کے خلاف آخر تک لڑنے کا اعلان کر دیا۔