پاکستان نے خطے میں معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔اس عزم کااظہار وزیر نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے تاجکستان میں علاقائی فورم ” روڈ ٹو TIEN SHAN ،، سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی تجارت سے سارے خطے میں ترقی وخوشحالی کا دورہ شروع ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پورٹ قاسم اور کراچی کی بندرگاہ وسطی ایشیا کے تجارتی راستوں کیلئے دستیا ب ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہاکہ اس عالمی کانفرنس سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔