حکومت کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کیخلاف بھرپور کارروائیاں

حکومت کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کیخلاف بھرپور کارروائیاں

حکومت سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت گزشتہ سال ستمبر سے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں بہت سی گرفتاریاں اور اربوں روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ انسداد سمگلنگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر تین  ہزار چھتیس میٹرک ٹن کھاد کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی۔

گزشتہ نو ماہ کے دوران چونتیس ہزار ، چھ سو چالیس میٹرک ٹن چینی قبضے میں لی گئی جبکہ اس عرصے کے دوران ذخیرہ اندوزوں کے قبضے سے ستائیس ہزار نو سو تئیس میٹرک ٹن کھاد برآمد کرکے کسانوں کو فراہم کی گئی۔ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایک لاکھ پینتالیس ہزار تین سو پینسٹھ ایف آئی آر درج کرکے ستر ہزار بجلی چوروں کوگرفتار کیا اوران سے ترانوے ارب روپے کی وصولی کی گئی ۔

-- مزید آگے پہنچایے --